اہم ترین خبریںایران

ایران میں نیشنل آرمی ڈے پورے جوش و جذبے سے منایا گیا

شیعیت نیوز: ایرانی شمسی سال کے پہلے مہینے فروردین کی 29 تاریخ کو ایران میں نیشنل آرمی ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 29 فروردین کو بانی انقلابِ اسلامی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے آرمی ڈے کے نام سے منسوب کیا تھا۔

ایرانی نیشنل آرمی ڈے کے موقع پر ہر سال مختلف شہروں میں پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ایرانی افواج کے تمام یونٹس اس موقع پر ملک بھر میں فوجی پریڈ کا انعقاد کرتے ہیں۔

ایران کے بانی حضرت امام خمینیؒ کے مزار پر، اس سلسلے میں پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ حکام سمیت فوجی کمانڈرز شریک تھے۔

واضح رہے کہ اس دن ایرانی بری، نیوی، ایئر فورسز اور آرمی فوج اپنے دفاعی سامان کی نمائش کرتی ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اپریل 1979ء میں ایران کے بانی حضرت امام خمینیؒ کے ایک تاریخی خط کے بعد، آج کے دن کو قومی فوجی دن کے نام سے شمسی ایرانی کیلنڈر میں شامل کیا گیا تھا۔

امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے فوج کے دستوں کو حکم دیا تھا کہ وہ ہر سال 18 اپریل کو اپنی جنگی تیاریوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے ملکی سطح پر پریڈ کا انعقاد کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بحریہ نے جدید ٹیکنالوجی والے اینٹی سب میرین ڈرون کو فعال کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے اس فرمان پر عمل درآمد جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے اس حکم کی یاد کو تازہ رکھا جانا چاہیئے اور 29 فروردین کے معنی کو صحیح معنوں میں سمجھنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 29 فروردین، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ فوج ایران کی ہے اور انقلاب، عوام اور عوامی مفادات کا دفاع کرتے ہوئے انقلاب کے اہداف کی خدمت میں ہے۔ طویل مدت سے ایرانی افواج کی مختلف شعبوں میں گرانقدر کامیابیاں، قابلِ ذکر اور قابلِ تعریف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ یوم افواج کا اعلان، امام خمینی (رح) کے سب سے نمایاں اور کارآمد ترین اقدامات اور اختراعات میں سے ایک تھا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بھی فرمایا ہے کہ دفاع مقدس میں فوج کی شرکت اور جنگی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاق اور روحانیت کی عملی مثالیں پیش کرنا اس کا ایک اور اعزاز ہے۔

رہبر معظم نے شہید صیاد شیرازی اور شہید بابائی سمیت فوج کے دیگر شہداء کو اخلاقیات اور روحانیت کا عملی نمونہ قرار دیا اور فرمایا کہ آج ایران کی فوج ایک نظریاتی اور روحانی قوت ہے اور اس کے مقدس اور عظیم اہداف و مقاصد ہیں اور اس دن کو یوم افواج سے منسوب کرنا امام خمینی کے اقدام کے اہم نتائج میں سے ایک ہے اور ان اقدامات کو سراہا اور فروغ دینا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button