دنیا

امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کا مشترکہ فوجی مشقیں جاری رکھنے کا ارادہ

شیعیت نیوز: امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان ، شمالی کوریا کے خلاف مستقل بنیادوں پر فوجی مشقیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں امریکہ ، جنوبی کوریا اور جاپان کے اعلی فوجی عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس میں اس چیز کے خلاف جسے انہوں نے شمالی کوریا کو خطرہ قرار دیا ہے، مشترکہ فوجی مشقوں کو مستقل اور منظم طریقے سے انجام دینے کے بارے میں غور کیا۔

کہا جارہا ہے کہ تینوں ملکوں کے اعلی فوجی عہدیدارں نے شمالی کوریا کے ایٹمی خطرات سے نمٹنے کی راہوں کے بارے میں بھی ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے رہنما کم جونگ اون نے ہفتے کے روز جامد ایندھن سے چلنے والے ایک بیلسٹک میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کے خطاب سے اسرائیل پر لرزہ طاری

دوسری جانب امریکہ نے شام میں اپنے فوجی اڈے پر ہونے والے میزائل حملے میں مزید 11 فوجیوں کو دماغی چوٹیں آنے کا اعتراف کیا ہے۔

خطے میں امریکی دہشت گرد افواج کی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے ترجمان نے آج شام کے علاقے دیرالزور میں واشنگٹن کے غیر قانونی اڈے پر حملے کے دوران اس ملک کے 11 جارح فوجیوں کو دماغی چوٹیں آنے کی تصدیق کی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان نے مارچ کے آخر میں شام میں امریکی افواج پر میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں مزید 11 فوجیوں کے برین انجری کا شکار ہونے کا اعتراف کر لیا۔ CNN کے مطابق نئے کیسز سے ان حملوں میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ ان حملوں میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک بھی ہوا۔

امریکی محکمۂ جنگ (پینٹاگون) کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے 10 اپریل کو واشنگٹن میں یہ بتایا تھا کہ شام پر حملوں میں ایک امریکی کنٹریکٹر کی ہلاکت کے علاوہ 6 امریکی زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا تھا 6 دیگر افراد کو بھی دماغی چوٹیں آئی ہیں اور یہ لوگ اپنے اڈوں پر زیر علاج ہیں اور انہیں دوسرے طبی مراکز میں منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button