دنیا

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کے خطاب سے اسرائیل پر لرزہ طاری

شیعیت نیوز: عالمی یوم القدس کے موقع پر حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے خطاب کو اسرائیلی میڈیا میں وسیع پیمانے پر کوریج دیا جا رہا ہے اور اس حکومت کے سابق وزیر جنگ نے اعلان کیا کہ کثیر المحاذ جنگ کو روکنا ناممکن ہے۔

صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ ایویگڈور لیبرمین نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ پر تنقید کی۔

المیادین کے مطابق، سابق وزیر جنگ ایویگڈور لیبرمین نے عالمی یوم القدس کے موقع پر سید حسن نصر اللہ کے خطاب کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہم متعدد محاذوں پر محاذ آرائی کو نہیں روک سکتے اور سید حسن نصر اللہ کے الفاظ بھی اسی جانب اشارہ کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : روس نیٹو جنگ کی صورت میں پولینڈ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، اعلی روسی عہدیدار

انہوں نے مزید کہا کہ بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی، یہ کابینہ جس کو جنگ کا انتظام کرنا ہے، اس کے ارکان کے پاس علم، طاقت اور تجربہ نہیں ہے اور وہ حالات کو سنبھال نہیں سکتے۔

لیبرمین نے مقبوضہ علاقوں میں میگیدو چوراہے پر صیہونی مخالف حالیہ کارروائی کے حوالے سے کہا کہ نیتن یاہو کا ردعمل کا ظاہر نہ کرنا، میگیدو چوراہے پر حالیہ آپریشن کے حوالے سے سیاسی سطح پر اسرائیل کی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے اور اس طرح اس نے اسرائیل کی ڈیٹرنس کو تقریباً تباہ کر دیا ہے۔

اس صیہونی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل آج 6 اکتوبر 1973 کی جنگ سے پہلے سے بھی بدتر حالت میں ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ اس بحران کو سنبھالنے والا کوئی نہیں ہے۔

صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے مزید کہا کہ دشمن ہر سطر اور ہر لفظ کے ذریعے ہم پر حملے کرتے ہیں اور سب سنتے اور سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button