دنیا

روس نیٹو جنگ کی صورت میں پولینڈ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، اعلی روسی عہدیدار

شیعیت نیوز: ایک اعلی روسی عہدیدار دی متری میدویدیف نے پولینڈ کے وزیراعظم میٹیوش مورا ویسکی کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نیٹو جنگ کی صورت میں پولینڈ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق روس کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیرمین دی متری میدویدیف نے پولینڈ کے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں ایک نادان شخص قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا زوال قریب ہے،انشاءاللہ جلد فلسطین کی آزادی کا جشن منائینگے، علامہ مقصود ڈومکی

اعلی روسی عہدیدار دی متری میدویدیف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میٹیوش مورا ویسکی نامی شخص نے کہا ہے کہ یوکرین کو روس پر حملے کا حق حاصل ہے، اسے روس کے خلاف نیٹو کی جنگ کی پرواہ نہیں کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ ماسکو بہت جلد ہار جائے گا۔

روس کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیرمین دی متری میدویدیف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ایسی کسی بھی جنگ میں کون جیتے گا کون ہارے گا یہ ابھی سے طے نہیں کیا جاسکتا لیکن انتا ضرور ہے کہ نیٹو کی چھاؤنی کا کردار ادا کرنے والا پولینڈ اپنے احمق وزیراعظم کی وجہ سے ضرور نابود ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت حسن نصراللہ کے خوف میں مبتلا ہے، سابق اسرائیلی فوجی ترجمان

پولینڈ ان ممالک میں سے ایک ہے جو روس کے مقابلے میں یوکرین کی بھر پور حمایت کر رہا ہے۔

تازہ ترین اقدام کے تحت پولینڈ نے مگ انتیس قسم کے لڑاکا طیاروں کی یوکرین کو فراہمی کے لیے جرمنی کی رضامندی حاصل کرلی ہے۔

رواں سال اکیس مارچ کو پولینڈ میں امریکہ کی پہلی مستقل چھاؤنی کا افتتاح بھی کیا گیا ہے جس کا مقصد اس ملک میں تعینات امریکی فوجیوں کو بنیادی لاجسٹک سہولتیں اور معاونت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button