مشرق وسطی

شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد سرکاری دورے پر الجزائر پہنچے

شیعیت نیوز: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد آج ہفتے کی دوپہر اپنے سرکاری دورے پر الجزائر پہنچے ہیں۔ اپنے اس سفر میں شامی وزیر خارجہ الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کریں گے۔

الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کے اس سرکاری دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات میں تقویت، عرب ممالک کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ اور مشترکہ مؤقف سازی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے امن کے قیام پر اتفاق کیا ہے، ابھی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچے، محمد عبدالسلام

الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف اور وہاں پر دمشق کے سفیر نمیز الغانم نے هواری بو مدین انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فیصل المقداد کا استقبال کیا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی وزیر خارجہ الجزائر کے بعد تیونس اور عراق جائیں گے۔

شامی وزیر خارجہ کا دورہ شمالی افریقہ کئی سالوں کی کشیدگی کے بعد گزشتہ ہفتے تیونس کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد عمل میں آیا۔

شام اور تیونس نے گزشتہ بدھ کو اپنے مشترکہ بیان میں اعلان کیا کہ تیونس کے صدر قیس سعید کی جانب سے دمشق میں اپنے سفیر کی تعیناتی کے بعد شام بھی تیونس میں اپنے سفارت خانے کے دوبارہ افتتاح اور سفیر مقرر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوم القدس مسلم اُمہ کو اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونے کا درس دیتا ہے، ثروت اعجاز قادری

شام اور تیونس کے درمیان سفارتی تعلقات سابقہ تیونسی صدر المنصف المرزوقی کے زمانے میں 4 فروری 2012ء کو منقطع ہو گئے تھے۔

المنصف المرزوقی نے اپنے بیان میں شامی سفیر کو تیونس سے نکل جانے کی خبر دی تھی اور بشار الاسد کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ المنصف المرزوقی نے شامی صدر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button