مقبوضہ فلسطین

قدس کو آزاد کروانا تمام عالم اسلام کی ذمے داری ہے، مقاومتی تحریک حماس

شیعیت نیوز: عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطینی مقاومتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ قدس و مسجد اقصیٰ کو آزاد کروانا تمام مسلمانوں کی ذمے داری ہے کیونکہ یہ ان دشمنوں کے ساتھ لڑائی کا مرکز ہے، جو ہماری سرزمین پر قبضہ، ہمارے لوگوں کو قتل اور بے گھر کر رہے ہیں۔

مقاومتی تحریک حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر سال رمضان المبارک کا آخری جمعہ عالمی یوم القدس کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔

یہ تمام امت مسلمہ و عربی اقوام کو قدس کی حمایت کے حوالے سے ان کی ذمے داریوں کو یاد کروانے کا موقع ہے کہ جو قبضے کے آغاز سے لے کر آج تک بین الاقوامی قوانین کے بر خلاف مسلسل جارحیت کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تمام امت اسلامی مقاومتی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، شیخ عیسیٰ قاسم

مقاومتی تحریک حماس نے فلسطینی عوام کے حقوق اور جدوجہد کی حمایت کرنے پر عربی و اسلامی حکومتوں اور دنیا کے آزاد لوگوں کے موقف کو سراہا۔

حماس نے اس امر کی جانب زور دے کر کہا کہ قدس ہمارے سروں کا تاج، فلسطین کی نبض، اسلامی دنیا کا دل اور تمام آزاد فکر لوگوں کے لقب کے طور پر باقی رہے گا۔

حماس نے عرب اقوام اور ملت اسلامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارتی، سیاسی، ذرائع ابلاغ اور انسانی ہمدردی کے میدان میں فلسطینی عوام کے استحکام، اس تاریخی سرزمین کے دفاع، مسجد اقصیٰ و قدس کی حمایت کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کرے۔

دوسری جانب جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے گزشتہ روز مسجد اقصیٰ و قدس کا دفاع کرنے والی فلسطینی اور دیگر اقوام کو سلام کرتے ہوئے عالمی یوم القدس کی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر خدا کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ فلسطین کی آزادی تک جہاد جاری رکھیں گے۔ یوم القدس وہ دن ہے کہ جس میں تاریخ اور جغرافیہ یکجا ہو جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button