مشرق وسطی

تمام امت اسلامی مقاومتی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، شیخ عیسیٰ قاسم

شیعیت نیوز: بحرینی انقلاب کے سربراہ شیخ عیسیٰ قاسم نے یوم القدس کے حوالے سے کہا کہ یہ موقع باطل کے سامنے امت اسلامی کے اتحاد کا مظہر ہے۔

آیت‌ الله شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ یہ قدس کی مرہون منت ہے کہ امت اسلامی باطل کے مقابلے کے لئے متحد ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے یرموک کیمپ میں قدس مارچ کا انعقاد

بحرین کی اس بزرگ شخصیت نے کہا کہ عالمی یوم القدس کے بڑے اور عظیم نتائج ہیں، اگر امت اس دن کا حق ادا کرے اور ایمان و عقیدے کے ساتھ اس کا خیر مقدم کرے۔

شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا کہ بحرینی عوام بغیر کسی لالچ یا مفاد کے عالم اسلام کو در پیش چیلنجز و مسائل کے ساتھ کھڑی ہے۔

بحرینی عوام سمجھ چکے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کی کامیابی اسلام اور مسلمانوں کی عزت کا باعث بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بفرمان امام خمینیؒ ملک بھرمیں یوم القدس مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا

انہوں نے اپنی گفتگو کے اختتام پر فلسطین، مسجد اقصیٰ، بیت المقدس اور مغربی کنارے میں مقاومتی جوانوں کے حوصلے کی داد دی۔

انہوں نے کہا کہ اے اہل مقاومت آپ ساری امت کا دفاع کر رہے ہو۔ آپ دین، آزادی اور خودمختاری کے پاسبان ہو۔ تمام ملت اسلامیہ اس دشوار گزار راستے پر آپ کے ہمراہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button