مشرق وسطی

شام کے یرموک کیمپ میں قدس مارچ کا انعقاد

شیعیت نیوز: عالمی یوم القدس کے حوالے سے دمشق کے یرموک کیمپ میں بسنے والے سینکڑوں فلسطینی پناہ گزینوں نے قدس مارچ میں شرکت کی۔

جمہوری عربی شام کے دارالحکومت دمشق میں فلسطینی پناہ گزینوں نے یرموک کیمپ میں عالمی یوم القدس ریلی میں شرکت کی اور مقبوضہ قدس کی حمایت میں نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صہیونیوں سے مقابلہ جاری رہے گا، جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل کا خطاب

یہ تقریب یوم القدس کی مستقل کمیٹی کی جانب سے ’’مغربی کنارہ قدس کی ڈھال‘‘ کے عنوان سے منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں دسیوں فلسطینی شخصیات، مختلف جماعتوں کے سربراہان اور شام کے مختف گروہوں و علماء نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ ساجد نقوی کی اپیل پرشیعہ علماءکونسل کی ملک بھرمیں القدس ریلیاں، اسلام آباد میں پولیس اور کارکنان میں تصادم

یاد رہے کہ 2012ء میں شامی حکومت مخالف دہشت گرد گروہوں نے یرموک کیمپ پر قبضہ کر لیا تھا۔

2015ء میں داعش نے اس علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ داعش کی شکست کے بعد بشار حکومت اس علاقے کو آزاد کروانے میں کامیاب ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button