عراق، العیث علاقے میں حشد الشعبی کی وسیع کارروائی شروع
شیعیت نیوز: بغداد کے شمال میں واقع صوبہ صلاح الدین کے العیث علاقے میں عراق کی عوامی فورس حشد الشعبی کی وسیع کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی صوبہ صلاح الدین کے العیث علاقے سے شروع ہوئی ہے۔ کارروائی میں عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی کرکوک اور مشرقی دجلہ کمان شامل ہیں۔
بتایا جا رہا ہے یہ کارروائی ماہ مبارک رمضان کے دوران دہشت گردوں کو کسی بھی اقدام سے قبل روکنے کے لئے کی جا رہی ہے۔
حشد الشعبی کے جوانوں نے اس موقع پر البوحماش، تل حسین، المالح اور الراجحیات میں داعش اور دیگر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگا کر اس پر دھاوا بول دیا۔
اس سے قبل عراق کی وزارت داخلہ نے گذشتہ مارچ کو صوبہ بغداد اور صلاح الدین میں پانچ ایسے دہشت گرد عناصر کو گرفتار کیا تھا جو دیگر دہشت گردوں کی لاجسٹک اور اسلحہ جاتی حمایت کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی حکومتیں اسرائیلی مظالم میں شریک جرم، القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی، القدس کانفرنس لاہور
بتایا جا رہا ہے کہ شیخ ابراہیم اور عدایہ پہاڑیوں اور عین الجحش علاقے کو اس آپریشن کے دوران داعشی عناصر سے پاک کیا جائے گا جنہیں دہشت گردوں نے گذشتہ چند ہفتوں سے اپنا ٹھکانہ بنایا ہوا تھا ۔
عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان دہشت گرد عناصر کوگرفتار کرنا، عراقی افواج کی اولین ترجیح ہے۔
یاد رہے کہ داعش کے بچے کچے عناصر عراق کے صوبہ بغداد، صلاح الدین، دیالہ، کرکوک، نینوا اور الانبار میں اب بھی روپوش ہیں۔







