ملتان، ایام شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے یوم ضربت کا پہلا ماتمی جلوس بخیروعافیت اختتام پذیر
شیعیت نیوز: حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا دور خلافت ایک مثالی عہد کی مثال پیش کرتا ہے، آپ کے ذریعے دین اسلام کو تقویت حاصل ہوئی، کعبة اللہ میں ولادت اور مسجد کوفہ میں شہادت آپ کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے، آپ نے حضرت محمد مصطفی (ص) کا دست بازو بن کر اسلام کی ترویج واشاعت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، عالم اسلام کو چاہئیے کہ تمام تر مشکلات سے نجات کیلئے سیرت المومنین حضرت علی علیہ السلام پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں القدس سیمینار کا انعقاد
یہ بات ڈویژنل صدر عزاداری کونسل انجینئر مہر سخاوت علی سیال، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی صوبہ پنجاب ملک خاور شفقت بھٹہ، مرکزی جنرل سیکرٹری تحفظ عزاداری کونسل سید طالب حسین پرواز نے مسجد وامام بارگاہ حضرت ابوذرغفاری سے شب ضرب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے علم وشبہیہ تابوت کے ماتمی جلوس زیرانتظام ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر مہر سخاوت علی سیال کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے اپنے مشترکہ خطاب میں کہی۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی سرپرستی میں سرکاری ٹی وی پر کالعدم جماعتوں کے دہشت گرد سربراہ کی دھمکیاں شرمناک فعل ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اس موقع پر مہر محمد اکرم سیال، فیاض خان، اصغر علی ہاشمی قریشی، اظہر عباس اعوان، الطاب حسین بلوچ، رانا منیر، ڈاکٹر جعفر رضا، سردار مرید حسین، ظفر حسین زیدی، سید حسنین زیدی، شوکت عباس، امجد مہتاب جعفری، سید عمران حسین مشہدی ودیگر شخصیات نے شرکت کی اختتام پر علامہ گلفام حسین ہاشمی نے اجتماعی دعا کرائی۔







