شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں القدس سیمینار کا انعقاد

10 اپریل, 2023 20:08

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں بعنوان ’’افکار خمینی، تحفظ القدس اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں‘‘ القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت و فشریز حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ تھے۔ سیمینار میں قاری سراج احمد خلیل، شیر محمد، سابق ضلعی صدر ایس یو سی مولانا کاظم حسین مطہری، مخدوم آفتاب کاظم شاہ، امتیاز خان بلوچ، مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا غلام جعفر مرتضوی، مولانا کرامت علی حیدری، مولانا باقر حسین، مولانا مجاہد حسین، مولانا حسن وحیدی، محمد عارف خان بلوچ، تحصیل سٹی آرگنائزر سید انصار علی زیدی، سید عابد حسین شاہ ایڈوکیٹ، تنویر عباس مہدی ایڈووکیٹ، ملازم خان بلوچ، مقبول حسین بلوچ کے علاوہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء، صحافی برادری، تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی سرپرستی میں سرکاری ٹی وی پر کالعدم جماعتوں کے دہشت گرد سربراہ کی دھمکیاں شرمناک فعل ہے، صاحبزادہ حامد رضا

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، سامراجی قوتوں کی جارحیت کے خلاف اور اتحاد بین المسلیمین کے فروغ کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سیمینار کے موقع پر پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، سیمینار کے بعد مشترکہ نماز با جماعت ادا کی گئی۔

12:25 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔