اہم ترین خبریںمشرق وسطی

صہیونی افواج کا شام پر راکٹ فائر ، ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنادیا

شیعیت نیوز: شامی سرحد سے مقبوضہ علاقوں میں صہیونیوں پر تین راکٹ فائر کئے گئے جس کے بعد قابض صہیونی افواج نے توپ خانے کی مدد سے شامی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ شامی سرحد سے اسرائیل میں مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر تین راکٹ فائر کئے گئے جو مختلف علاقوں میں جاگرے۔

اس سے پہلے صہیونی میڈیا میں راکٹ حملوں کا جواب دینے کی خبریں آرہی تھیں۔

المیادین نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے خبر دی تھی کہ شام سے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کا جواب دیا جائے گا۔

شامی حملوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں جنگ بندی ، انصاراللہ نے شرائط پیش کردیں

دراین اثناء قابض صہیونی فوج نے گولان کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ گولان کے شہر میتسار کے شہریوں کو صہیونی فوج کا اعلان موصول ہوا ہے۔ گذشتہ ہفتے غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

مبصرین کے مطابق مقبوضہ علاقوں پر حملوں کے بعد نیتن یاہو حکومت کے کمزور ردعمل کی وجہ سے مقاومتی تنظیموں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب شامی فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی طرف سے شام پر داغے جانے والے میزائلوں کو شامی ائیر ڈیفنس سسٹم نے بروقت دفاعی کاروائی کرتے ہوئے فضا میں ناکارہ بنادیا۔

سانا نے رپورٹ دی ہے کہ شام کا ائیر ڈیفنس سسٹم اسرائیل سے فائر کئے گئے بعض میزائیلوں کو فضا میں ہی ناکام بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔ سسٹم نے میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ گرادیا ہے۔

شامی فوج کے ذرائع کے مطابق علی الصبح صہیونی افواج نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے شام پر میزائیلوں سے حملہ کیا۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے شام پر حملہ کرکے فوجی تنصیبات اور ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button