ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار ، کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیارہے، وائٹ ہاؤس

05 اپریل, 2023 13:52

شیعیت نیوز: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع جب کسی بھی سابق صدر پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 کی انتخابی مہم کے فنڈز کا غلط استعمال اور بزنس ریکارڈز میں کرپشن کرنے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی جس میں سے 34 الزامات کو ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ مین ہٹن کریمنل کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے مخالفین اور سپورٹرز کے درمیان کشیدگی کا ماحول دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہماری سرزمین سے ترکی کی غیر قانونی موجودگی ختم ہونی چاہیئے، ایمن سوسان

ڈونلڈ ٹرمپ نے قبل ازیں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مجھے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ سب بہت غیریقینی ہے، یقین نہیں آتا کہ امریکہ میں یہ سب ہورہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پیشی کے لیے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی عدالت پہنچے جہاں انہوں نے خود کو ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس حکام کے حوالے کیا۔ ٹرمپ کو منگل کو مزید قانونی کارروائی کیلئے نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری سے قبل اُس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا ہے کہ یہ اتفاق امریکہ میں پیش آ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے گرفتار ہو کر عدالت میں پیش ہونے اور ایک گھنٹہ تک جاری کارروائی کے بعد سابق صدر کو آزاد کر دیا اور ان کے خلاف اگلی سماعت کی تاریخ چاردسمبر مقرر کی۔

عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی تاہم میڈیا کو عدالت میں کوریج کی اجازت نہیں دی گئی اور صرف پانچ فوٹوگرافرز کو عدالتی کارروائی شروع ہونے سے قبل تصاویر بنانے کی اجازت دی گئی۔

11:31 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔