مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمت کار کا تصريفين فوجی بیس میں چاقو سے حملہ، دو فوجی زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیل کے دارلحکومت تل ابیب کے جنوب میں ایک تصريفين فوجی بیس کے قریب فلسطینی مزاحمت کار کے حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا میں زخمی ہونے والے ایک فوجی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ منگل کے روز پیش آنے والا یہ واقعہ گذشتہ ایک برس سے جاری پرتشدد کارروائیوں میں تازہ اضافہ ہے۔

میگان ڈیوڈ ایڈوم پیرا میڈیکل سروسز کے مطابق ایمرجنسی کال سننے والے عملے نے دو افراد کو طبی امداد فراہم کی جنہیں چاقو سے زخم آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی سرحد آل ثابت پر سعودی فوج کے حملے میں ایک یمنی شہید اور 6 زخمی ہو گئے

یہ فوجی مرکزی شاہراہ پر تصريفين فوجی بیس کے قریب حملے کا نشانہ بنے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایک فلسطینی جوان اس پرتشدد کارروائی کے بعد وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حملہ آور مجاہدوں نے اس جگہ کا انتخاب کیا تھا جہاں صیہونی فوجیوں کے متعدد ٹھکانے واقع تھے۔

اسرائیلی میڈیا میں زخمی افراد کی شناخت اسرائیلی فوجیوں کے طور پر کرائی گئی ہے۔ حملہ آور سے متعلق صورت حال واضح نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں : گذشتہ 8 برس سے جواں سال جبری لاپتہ بیٹے کی راہ تکتا بوڑھا باپ بالآخر دم توڑ گیا

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی جوانوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ایک صیہونی فوجی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

میڈیا نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ کار میں سوار تھا۔ کار سے اتر کر اس نے دو افراد کو چھرا گھونپا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اسرائیلی پولیس مزاحمت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button