اہم ترین خبریںپاکستان

گذشتہ 8 برس سے جواں سال جبری لاپتہ بیٹے کی راہ تکتا بوڑھا باپ بالآخر دم توڑ گیا

اس سے قبل بھی بعض مسنگ پرسنز کے والدین اپنے پیاروں کی واپسی کی امید دلوں میں لیے دار فانی سے کوچ کرچکے ہیں لیکن گمشدہ کرنے والے ظالموں کے دل میں ذرہ برابر بھی رحم نہیں آرہا۔

شیعیت نیوز: ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ شیعہ عزادار وسیم رضا کے والد اپنے بیٹے کو دیکھنے کی حسرت لیے دار فانی سے کوچ کرگئے۔ وہ کئی دنوں سے شدید علیل تھے ۔

سید وسیم رضا کو گزشتہ 8 سالوںسے جبری گمشدگی کا سامنا ہے جبکہ ان کے ضعیف والد سید ہاشم رضا اپنے لخت جگرکو دیکھنے کی حسرت لیےآج ہمیشہ کیلئے ابدی نیند سوگئے اور ان آخری بار اپنے جوان پسر کو دیکھ بھی نا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فقہ جعفریہ کے مطابق امسال فطرے کی رقم 450 روپے ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

اورنگی ٹاؤن کراچی کے علاقے حبیب بینک کوارٹرز کے رہائشی وسیم رضا کے والد محمد ہاشم مرحوم کی نماز جنازہ مسجد وامام بارگاہ محمدیہ سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ادا کی جائے گی ۔

اس سے قبل بھی بعض مسنگ پرسنز کے والدین اپنے پیاروں کی واپسی کی امید دلوں میں لیے دار فانی سے کوچ کرچکے ہیں لیکن گمشدہ کرنے والے ظالموں کے دل میں ذرہ برابر بھی رحم نہیں آرہا۔

شیعہ لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ آج بھی اپنے پیاروں کی واپسی کی امید میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں کہ شاید کہیں سے ان کے پیارے کی واپسی کی راہ نکل آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button