یمن

یمن کی سرحد آل ثابت پر سعودی فوج کے حملے میں ایک یمنی شہید اور 6 زخمی ہو گئے

شیعیت نیوز: یمنی میڈیا نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کی سرحد پر قطابر کے سرحدی علاقے آل ثابت پر سعودی فوج کے حملے میں ایک شخص شہید اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والے یمن کے سرحدی علاقے آل ثابت پر سعودی اتحاد کے حملے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب المسیرہ ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے شدا پر سعودی فوج کے توپ خانے کے حملے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج کا النصرہ دہشت گرد محاذ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 15 دہشت گرد ہلاک

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مذکورہ علاقے پر سعودی فوج کے توپ خانے کے حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں رازح اسپتال منتقل کیا گیا۔

صعدہ صوبے کے سرحدی علاقوں میں حال ہی میں یمنی شہریوں پر سعودی فوج کے راکٹ حملوں، توپ خانے اور براہ راست فائرنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں اب تک متعدد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

یمن کے صوبے صعدہ سمیت سرحدی علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس میں اب تک یمن کے عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد شہید و زخمی ہو چکی ہے۔

یمن پر دو ہزار پندرہ سے سعودی اتحاد کی جارحیت جاری ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے غیر قانونی اور ظالمانہ محاصرے کی بنا پر عوام کے مسائل و مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جن میں غذائی اشیا کی قلت اور ایندھن نیز دواؤں کی کمی و قلت شامل ہے جس سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد یمنی عوام کو جان کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button