اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب، ٹیلی گرام سے دہشت گرد تنظیموں کے سینکڑوں اکاؤنٹ اور لاکھوں پوسٹس ڈیلیٹ

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے سینٹر فار کومبیٹنگ ایکسٹریمسٹ آئیڈیالوجی (اعتدال) اور ٹیلی گرام نے القاعدہ، حیات تحریرالشام اور داعش کے سینکڑوں اکاؤنٹ اور 60 لاکھ سے زائد شدت پسندانہ مواد پر مبنی پوسٹس ہٹا دیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اعتدال اور ٹیلی گرام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران ساٹھ لاکھ سے زائد شدت پسندانہ نظریات کا پرچار کرنے والے مواد کو ہٹا دیا گیا جبکہ القاعدہ، حیات تحریر الشام اور داعش سے منسلک اٹھارہ سو چالیس چینلز بھی ہٹائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی ممالک کے سربراہان امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کی فضا قائم کریں، صدر رئیسی

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے شیئر کیے گئے انفوگراف کے مطابق اعتدال کی جانب سے ہٹایا جانے والا سارا مواد عربی زبان میں تھا جس میں آڈیو ریکارڈنگز، پی ڈی ایف فائلز اور ویڈیوز شامل ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اعتدال کی جانب سے تینوں دہشت گرد تنظیموں کی ٹیلی گرام پر سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جارہی تھی اور شدت پسندانہ مواد کے نشاندہی کے بعد حیات تحریر الشام کے 477 چینلز سے شدتپسندانہ مواد پر مبنی 27 لاکھ، 73 ہزار 902 پوسٹس ڈیلیٹ کی گئی، داعش کے ایک ہزار چالیس چینلز سے 18 لاکھ 7 ہزار 215 پوسٹس جبکہ القاعدہ کے 323 چینلز کی 14 لاکھ 23 ہزار 101 شدت پسندانہ مواد پر مبنی پوسٹس ڈیلیٹ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے ایٹمی اثاثوں اور اسرائیل کو تسلیم کرکے ریڈ لائن پر سمجھوتہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ایم ڈبلیوایم

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے شیئر کیے گئے انفو گراف کے مطابق 9 جنوری کے روز ٹیلی گرام پر سب سے زیادہ سرگرمی نظر آئی اور ایک روز کے دوران 4 لاکھ 51 ہزار 911 پوسٹس شیئر کی گئی جبکہ 27 مارچ کو سب سے زیادہ چینلز بنائے گئے اور صرف ایک روز کے دوران 101 چینل بنائے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button