ایران

اسلامی ممالک کے سربراہان امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کی فضا قائم کریں، صدر رئیسی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر رئیسی نے یمن کی سیاسی مجلس اعلی کے سربراہ مہدی المشاط کے نام پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے سربراہان کو چاہئے کہ قرآنی تعلیمات اور ماہ رمضان کی برکتوں سے استفادہ کرتے ہوئے امت مسلمہ کے درمیان اخوت و اتحاد ایجاد کریں۔

حکومتی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے یمن کے سیاسی سپریم کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے یمن کے مسلمانوں اور حق کے راستے میں قدم اٹھانے والوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایران یمن کی ترقی اور پیشرفت کا خواہاں ہے۔

ماہ رمضان کو عبادت اور تہذیب و تزکیہ کا مہینہ قرار دیتے ہوئے صدر رئیسی نے کہا کہ اس مبارک مہینے کی معنویات اور قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں مسلمان ممالک کے سربراہان کو چاہئے کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن کریم مسلمانوں اور غیرمسلموں کے لئے دلچسپی کا باعث ہے، نائب صدر حسینی

دوسری جانب ایرانی نائب صدر نے سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی جانب سے آیت اللہ رئیسی کو دورہ ریاض کی دعوت کے بارے میں کہا کہ ’’اس دعوت کا مثبت جواب دیا گیا ہے۔‘‘

ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب اور خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ رئیسی کے صدر منتخب ہونے کے پہلے دن سے ہی ان کی اہم حکمت عملی خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو ہموار اور بہتر بنانا تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران ریاض معاہدہ مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔

ایرانی نائب صدر نے کہاکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا ہماری حکومت کی اہم پالیسیوں میں سے ہے اور اس پر سنجدگی سے عمل بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے سعودی فرمانروا کی جانب سے صدر رئیسی کو ریاض دورے کی دعوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ شاہ سلمان نے صدر آیت اللہ رئیسی کو دعوت دی ہے اور اس دعوت کا مثبت بھی جواب دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button