اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کے ایٹمی اثاثوں اور اسرائیل کو تسلیم کرکے ریڈ لائن پر سمجھوتہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ایم ڈبلیوایم

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رجیم چینج لانے والوں نے خود اعتراف کرلیا ہے کہ ہمیں یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا حل انتخابات میں ہے اور انتخابات وقت مقررہ پر ہی ہونے چاہئیں۔ یہی آئین کا تقاضا ہے کیونکہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام سے تخریب کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ حکمران مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔ غلط پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ کے دوران تقریباً 4 کروڑ لوگ سطح غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔ جو ہم سب کیلئے لمحہ فکر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج علامہ مقصود علی ڈومکی، آغا محمد رضا، سید ظفر عباس شمسی، ارباب لیاقت علی ہزارہ، سید ابراہیم آغا سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ضرورت مندوں کی مدد کے وقت حادثات سے بچنے کیلئے آسان انداز اختیار کیا جائے، علامہ شبیر میثمی

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رجیم چینج لانے والوں نے خود اعتراف کرلیا ہے کہ ہمیں یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ پی ڈی ایم نے مہنگائی پر قابو پانے کے لئے جو دعوے کئے تھے، وہ پورے نہیں ہوسکے۔ جس کی وجہ سے آج ملک میں تاریخ کی بلند ترین مہنگائی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے دو ماہ کی قلیل مدت میں 4 کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں اور زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام سے تخریب کاری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین رجیم چینج کو سیاہ باب قرار دیتی ہے۔ آج ملک میں عوام اپنی جان داؤ پر لگ کر گندم حاصل کررہے ہیں۔ اس حصول میں قیمتی جانیں بھی ضائع ہورہی ہیں۔ پاکستان کو بیچنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جس کے خلاف ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔ جو کہ غداری کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ جواب دے! گرین پاسپورٹ پر پاکستانی شہری اسرائیل کیسے پہنچا؟ شیریں مزاری

پاکستان کے ایٹمی اثاثوں اور اسرائیل کو تسلیم کرکے ریڈ لائن پر سمجھوتہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ملک بھر سمیت کوئٹہ میں بھی یوم القدس منایا جائے گا۔ ملک میں آئین کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔ عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو عوام کے ساتھ مل کر سڑکوں پر نظر آئیں گے۔ ملک میں مقررہ وقت پر انتخابات ہونے چاہئے۔ انتخابات کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ سٹی کے نومنتخب ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ، ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے نو منتخب ضلعی صدر سید ابراہیم آغا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ وہ علا قے کی بہتری کے لئے اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button