دنیا

یوکرین کو دیئے جانے والے ہتھیار، برطانیہ کی سڑکوں پر استعمال ہو رہے ہیں، پال جیمز

شیعیت نیوز: برطانیہ کی بیلسٹک انفارمیشن سروس نام کے ادارے کے سربراہ پال جیمز نے بتایا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو کچھ جرائم پیشہ گروہ برطانیہ لا رہے ہیں جس کے نتیجے میں برطانیہ میں خوفناک جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

پال جیمز کے مطابق ان میں سے زیادہ تر وہ ہتھیار ہیں جو کیف نے یوکرین کے عام شہریوں کو فراہم کئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ برطانوی جریدے یورو ویکلی نے فروری میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران، دارالحکومت لندن میں گن کرائم کی شرح میں ڈھائی ہزار فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادھر برطانوی حکومت اپنی روس مخالف پالیسی کے پیش نظر یوکرین کی جانب اسلحے کا دریا بہا رہی ہے جس کے نتیجے میں جنگ یوکرین میں شدت آنے کے علاوہ، برطانوی شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔

روسی حکام اور بعض مغربی ماہرین اور ذرائع ابلاغ، یوکرین کی جنگ کو مغربی دنیا اور ماسکو کے درمیان پراکسی وار قرار دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اڈے پر ہوئے حملے میں 12 فوجی ہوئے زخمی ہوئے، امریکی وزارت جنگ کا اعتراف

دوسری جانب برطانیہ میں بڑھتی مہنگائی کی بنا پر معاشی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

برطانیہ میں بڑھتی مہنگائی کی بنا پر کروڑوں عام شہریوں کو معیار زندگی نیچے آنے اور بڑھتی معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور برطانوی عوام معاشی بحران کی بنا پر طبی سہولیات سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں ۔

برطانیہ میں پانی، بجلی، گیس، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کے پیسے اور بل بڑھا دیئے گئے ہیں اور عوام مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کر پا رہے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دسیوں ہزار ملازمین اور کارکنوں نیز مزدوروں نے حالیہ تیس برسوں کی ریکارڈ ہڑتال کی ہے۔ اگر چہ یورپ کے تقریبا تمام ملکوں کی صورت حال مہنگائی کی بنا پر شدید بحرانی بنی ہوئی ہے تاہم او ای سی ڈی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی صورت حال پورے یورپ میں زیادہ بدتر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button