دنیا

امریکی اڈے پر ہوئے حملے میں 12 فوجی ہوئے زخمی ہوئے، امریکی وزارت جنگ کا اعتراف

شیعیت نیوز: امریکی وزارت جنگ کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی اڈوں پر حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

امریکی وزارت جنگ نے خبر دی ہے کہ شام میں امریکی اڈوں پر مزاحمتی تنظیموں کے حالیہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جن میں سے 6 افراد کو میزائلوں کے پھٹنے سے زخم آئے ہیں۔

امریکی وزارت جنگ کے ترجمان پوٹ رائیڈر نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ ایران کی حمایت کا دعویٰ کرنے والی مسلح تنظیموں کے حالیہ حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے اندازے کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ مسلح تنظیموں کے خلاف حالیہ امریکی فضائی حملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکی فضائی حملے میں مارے جانے والے آٹھ افراد ایرانی نہیں تھے بلکہ وہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کی حمایت یافتہ تنظیموں میں سرگرم تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کےحکام بائیکاٹ کی تحریک سے پریشان

رائیڈر نے دعویٰ کیا کہ پینٹاگون کو یقین ہے کہ شام میں امریکی افواج کے خلاف حملے آئی آر جی سی سے وابستہ تنظیموں نے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شام میں امریکی افواج کی حمایت کے لیے مناسب فوجی اقدامات جاری رکھیں گے تاکہ امریکیوں کو تناؤ کم کرنے پر راضی کیا جا سکے۔

اس سے قبل، ایک عراقی تنظیم الغالبوں بریگیڈ نے ایک بیان میں گزشتہ جمعرات کی سہ پہر مشرقی شام میں امریکی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

دوسری جانب طوفانی ہواؤں اور فائرنگ نے امریکہ میں کم سے کم 29 لوگوں کی جان لے لی ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی آٹھ جنوبی اور وسطی ریاستوں میں بھیانک طوفان کا سلسلہ جمعے کی رات سے شروع ہوا ہے جس کے نتیجے میں وسیع تباہی آئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سائکلون نے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا اور رہائشی اور تجارتی عمارتوں کو مسمار کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چھبیس امریکی شہریوں کی جان جا چکی ہے اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں واقع جنگلوں میں آگ پھیلتی جا رہی ہے اور مڈ ویسٹ ریاستوں میں برفیلی ہوائیں تباہی پھیلائے ہوئے ہیں ۔ طوفان نے ریاست ٹینیسی میں بھی کم از کم نو امریکیوں کی جان لے لی ۔

سائکلون نے دسیوں ہزار امریکیوں کو بجلی سے محروم کردیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ساڑھے آٹھ کروڑ امریکی شہریوں کی زندگی ان طوفانوں کے نتیجے میں متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button