یمن

امریکہ جنگ یمن کی سربراہی کر رہا ہے، محمد علی الحوثی

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے تاکید کی ہے کہ امریکہ جنگ یمن کی سربراہی کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمنی عوام اپنے ملک کو مکمل طور پر آزاد کرائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یمن کے خلاف جنگ کے آٹھ سال مکمل ہونے پر گذشتہ روز صنعاء اور دیگر صوبوں میں ’’قومی یوم استقامت‘‘ کے نام سے ریلیاں نکالی گئیں۔

المسیرہ نے ان ریلیوں میں یمن کے مختلف قبائل کی وسیع پیمانے پر شرکت کے بارے میں خبر دی۔ صنعاء میں جاری اس عوامی اجتماع سے یمنی پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد سید عبد المالک بدر الدین الحوثی کی سربراہی میں ہمارے لئے جس بھی راستے کا انتخاب کریں گے، ہم اس کے لئے تیار ہیں۔

انصار الله کے رہنما نے کہا کہ ہماری غیور عوام مستکبر اور جابر ممالک کی جارحیت کے خلاف اُٹھ کھڑی ہوئی، حالانکہ یہ ممالک یمن سے جنگ کو مذاق سمجھ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد ان جرائم کا مرتکب ہوا ہے کہ جن سے انکار ممکن نہیں۔ اُن کی یہی بربریت ہماری مزاحمت میں تقویت کا سبب بنی۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشنز کے انعقاد سے راہ فرار اختیار کرنا ملکی و آئینی بنیادوں کو ہلانے کے مترادف ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

محمد علی الحوثی نے کہا کہ ہم اول روز سے کہہ رہے ہیں کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم اس کی لڑائی نہیں لڑ رہے۔ لیکن جارحین نے نے یمن میں ایران کی موجودگی کا دعویٰ کیا اور آج وہ خود امن و مذاکرات کے لئے ایران کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انصار الله کے رہنما نے کہا کہ ہم میڈیا یا اشتہارات کی حد تک نہیں بلکہ حقیقی طور پر امن چاہتے ہیں۔ ہم اس سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کے متصادم یا ناقابل عمل شرائط نہیں رکھتے۔ محمد علی الحوثی نے اقوام متحدہ پر تنقید بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے یمن کے خلاف محاصرے اور نقصان کی مالی ادائیگی میں معطلی کو قانونی جواز فراہم کیا۔ ہم نے دیکھا کہ یہ ادارہ یمن کے خلاف جانبدار ہوگیا۔

انہوں نے کہا چونکہ اس جنگ کی سربراہی امریکہ کر رہا تھا، اس لئے اس ادارے کا مقصد صرف اس جارح سعودی اتحاد کے جرائم کو چھپانا تھا۔

انصار الله کے رہنما نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ ہم اپنے جائز حقوق اور اور وطن کے دفاع میں ڈٹے رہیں گے، ہرگز قبضے اور ناکہ بندیوں کو جاری نہیں رہنے دیں گے۔ ہم اپنے ملک کی فضاء، بحر اور بر سے غیر ملکی طاقتوں کے نکلنے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

محمد علی الحوثی نے جارح سعودی اتحاد کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ اور جارحیت کے جاری رہنے کا مطلب وسیع پیمانے پر شکست ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button