اہم ترین خبریںپاکستان

الیکشنز کے انعقاد سے راہ فرار اختیار کرنا ملکی و آئینی بنیادوں کو ہلانے کے مترادف ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مادر وطن کو ان مشکل حالات سے نکالنے بری طرح ناکام اور قاصر ہے، ایسی فضاء اور پالیسیاں اختیار کی جا رہی ہیں کہ ملک مزید سیاسی و معاشی بحران کے دلدل میں دھنس رہا ہے

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین پاکستان کے تقدس کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں، ‏تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ اس اہم قومی مسئلے پر اپنا شعوری کردار ادا کریں، آئین وقانون کی بالادستی اور تحفظ کی خاطر پوری قوم اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آئینی اصولوں کے مطابق 90 روز میں انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، جس سے انحراف آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے، ریاست پاکستان کی اساس آئین ہے، اس مقدس کتاب کا تقاضا ہے کہ انتخابات وقت پر کروائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کراچی نے 23 رمضان المبارک کو عظیم الشان مرکزی آزادی القدس ریلی کے انعقاد کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ اقتدار اعلیٰ اور تمام تر اختیارات کا حقیقی مالک صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ ریاستِ اختیارات جیسی امانت کو عوامی منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی۔ الیکشنز کے انعقاد سے راہ فرار اختیار کرنا ملکی و آئینی بنیادوں کو ہلانے کے مترادف ہے‏، لہذا آئین و قانون کی بالادستی کے لیے پوری قوم اعلیٰ عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، اقتصادی طور پر اس وقت پاکستان کڑے وقت سے گزر رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی تلوار ہمارے سر پر لٹک رہی ہے، معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے قرض ملنے کی کوئی امید نہیں، اس ہیجانی کیفیت کا واحد حل بروقت اور شفاف انتخابات میں پوشیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روزہ خود کو محض بھوکا یا پیاسا رکھنے کا نام نہیں بلکہ اپنے نفس کے محاسبے اور دوسروں کے احساس کا نام ہے، علامہ صادق جعفری

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مادر وطن کو ان مشکل حالات سے نکالنے بری طرح ناکام اور قاصر ہے، ایسی فضاء اور پالیسیاں اختیار کی جا رہی ہیں کہ ملک مزید سیاسی و معاشی بحران کے دلدل میں دھنس رہا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر نہ تو معیشت بہتر ہو گی اور نہ ہی معاشرت، جب تک ملک سیاسی عدم استحکام میں گرا رہے گا عوامی مسائل گھمبیر تر ہوتے جائیں گے، انتشار اور مکروفریب کی سیاست سے عوام کا جمہوری اداروں اور سیاسی نظام سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button