اقوام متحدہ انسانی حقوق کی فراہمی کے اپنے مشن میں کامیاب نہ ہوسکا، علامہ ساجد نقوی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں اقوام متحدہ انسانی حقوق کی فراہمی کے اپنے مشن میں کامیاب نہ ہوسکا، مقبوضہ کشمیر و فلسطین اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں، انسانوں کو غلام بنانے کے ہر دور میں نئے انداز سامنے آئے، آج کے جدید دور میں فرد کی غلامی کی بجائے ریاستوں کو غلام بنادیا گیا، عالم انسانیت آج سیاسی، معاشی و معاشرتی و تہذیبی غلامی میں جکڑی ہے جو سب سے قبیح شکل ہے، جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں مگر یادداشتیں یا ایام منانے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکے بعد دیگر بین الاقوامی ایام پر اپنے الگ الگ پیغام میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں بدامنی کی نئی لہر، مقبوضہ سرزمین شمال سے جنوب تک بند
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا قیام ہی انسانی حقوق کی فراہمی اور یکساں حقوق کی فراہمی تھا مگر افسوس یہ اپنے مشن میں کامیاب نہ ہوا جس کا سب سے بڑا اور منہ بولتا ثبوت مقبوضہ کشمیر و مقبوضہ فلسطین صورتحال ہے، افریقہ سے افغانستان تک انسانیت کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا کیا وہ عالمی ضمیر جھنجوڑنے کے لئے کافی نہیں؟ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تدارک صرف زبان سے نہیں ہوگا بلکہ اقوام متحدہ کو عملی اقدامات اٹھانا ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غیر قانونی اپارٹمنٹس کی تعمیر کی مذمت
انہوں نے غلامی کی یادداشت اور غلاموں کی تجارت سے متاثرہ افراد کی یادداشت کے عالمی دن پر کہا کہ انسان کو آزاد پیدا کیاگیاہے مگر ہر دور میں اسے ایک نئے انداز میں غلامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، دور حاضر میں فرد کی غلامی سے سخت قوموں اور ریاستوں کی غلامی نے لے لی ہے جو پہلے درجے سے کہیں زیادہ سخت ہے، اس وقت عالم انسانیت سیاسی، معاشی، معاشرتی (تہذیبی) غلامی میں جکڑ اہوا ہے، سب سے خطرناک تہذیبی غلامی ہے جس نے انسان کے شعور پر حملہ کرکے اس سے سوچنے اور جینے کا حق تک چھین لیا۔







