سعودی عرب

سعودی عرب کی جانب سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غیر قانونی اپارٹمنٹس کی تعمیر کی مذمت

شیعیت نیوز: گذشتہ شب سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کی ہے، جس میں اس صیہونی حکومت نے 8000 غیر قانونی اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔

سعودی عرب نے اس متنازعہ اقدام کو صیہونی حکام کے ہاتھوں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ریاض حکومت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمے داریوں کا احساس کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے قبضے اور اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کے توسیع پسند اقدامات کی مذمت

سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اس طرح کے اقدامات، عرب امن عمل پر مبنی مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل میں رکاوٹ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات امن کے لئے عالمی برادری کی کوششوں کو کمزور کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے شرم الشیخ کانفرنس میں آئندہ چند ماہ کے لئے صیہونی کالونیوں کی ناجائز تعمیر روکنے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کو تباہ کرنے میں امریکہ سر فہرست، سابق وزیر اعظم العبادی کا انکشاف

صیہونی حکومت نے اپنے اس وعدے کے برخلاف مغربی کنارے اور مقبوضہ قدس میں 1029 اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔ یہ

امر بھی قابل غور ہے کہ امریکہ، اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی، اردن اور مصر کی جانب سے گذشتہ اتوار کو ہونے والے اجلاس کے حتمی بیان میں تل ابیب نے کئی ماہ تک صیہونی بستیوں کی تعمیر کو روکنے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب نیوز ایجنسیز نے جمعے کی شب رپورٹ دی کہ صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین میں آٹھ ہزار گھروں کی غیر قانونی تعمیر کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button