اہم ترین خبریںدنیا

افغانستان: وزارت خارجہ کے دفتر کے نزدیک خود کش حملہ، 12 افراد جاں بحق و زخمی

شیعیت نیوز: افغانستان کے دارالحکومت میں واقع وزارت خارجہ کے دفتر کے سیکیورٹی گیٹ پر حملہ آور نے خود کو بارودی مواد کے دھماکے سے اُڑالیا۔

الجزیرہ رپورٹ کے مطابق ترجمان طالبان نے اپنے بیان میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خود کش حملہ آور کو چیک پوسٹ پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کابل میں یہ زوردار بم دھماکہ صدارتی محل کے قریب ہوا جہاں وزارت خارجہ سمیت مختلف وزارت خانے بھی قائم ہیں ۔

ترجمان طالبان کے مطابق خود کش بمبار نہیں رکا تو سیکیورٹی اہلکار نے اس پر گولیاں چلادی دیں جس سے وہ زخمی ہوکر گر گیا اور اسی وقت خود کش دھماکہ کردیا۔

خود کش حملے میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لواء الغالبون نے شام میں امریکی اڈوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

اس رپورٹ کے مطابق بم دھماکے والے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا اور قریب میں واقع اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دیا گیا ۔

کابل سے ہمارے نمائندے نے بھی بتایا ہے کہ بم دھماکے والے علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا۔

طلوع نیوز کے مطابق یہ ایک خودکش دھماکہ تھا جس میں دو افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوئے ہیں، بعض خبروں میں مرنے والوں کی تعداد چھے سے بیس کے درمیان بتائی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کے دفتر میں یہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب سرکاری ملازمین اپنے کام کاج سے واپس جانے کیلئے عمارت سے باہر نکل رہے تھے۔

ہلاک ہونے والے تمام افراد شہری ہیں تاہم زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ حملہ آور کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے تاہم اب تک اس کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سیکیورٹی اہلکاروں، سرکاری دفاتر اور امام بارگاہوں پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button