مقبوضہ فلسطین

آباد کاروں کے ہاتھوں مکان نذرآتش کیا جانا دہشت گردی ہے، اسلامی جہاد موومنٹ

شیعیت نیوز: اسلامی جہاد موومنٹ نے کہا ہے کہ رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے سنجل میں آباد فلسطینی احمد ماہر عواشرہ کے گھر کویہودی آباد کاروں کے ہاتھوں نذر آتش کرنا آباد کاروں کی دہشت گردی کے ریکارڈ میں ایک نیا جرم ہے جو کہ ہردن ہرطرف بڑھتا جا رہا ہے۔

اسلامی جہاد کے ترجمان طارق عزالدین کے نام ایک پریس بیان میں اسلامی جہاد نے قابض حکومت کو ان مجرمانہ کارروائی کی مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ اس وقت جو کچھ اسرائیلی حکومت کررہی ہے وہی کچھ یہودی آباد کار کررہے ہیں۔

بیان میں اسلامی جہاد موومنٹ نے زور دے کر کہا کہ یہ مجرمانہ کارروائیاں جن کا مقصد فلسطینی عوام اور ان کی ثابت قدمی کو کمزور کرنے اور انہیں اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کے لیے معصوم شہریوں کو دہشت زدہ اور دھمکانا ہے، ناکام ہو جائیں گے، کیونکہ ہماری قوم اپنے حق اور اپنی سرزمین کے حصول کے لیے ہمیشہ جدو جہد جاری رکھے گی۔

اسلامی جہاد موومنٹ کے ترجمان نے فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ کل اتوار کو اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں نے رام اللہ میں ایک فلسطینی شہری کے مکان کوآگ لگا کر اسے راکھ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک کا تقدس بھی پامال ،کالعدم سپاہ صحابہ کے امام مسجد نے حافظ قرآن کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

دوسری جانب عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے حوارہ آپریشن کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اس کارروائی میں دو صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے فوجی کمان ابوعلی مصطفی بٹالین کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس گروہ کے ایک مجاہد نے نابلس کی شاہراہ پر واقع حوارہ چیک پوائنٹ پر دو صیہونی فوجیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان میں فلسطینی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مسجد الاقصیٰ کے غاصبوں کے مقابلے میں فلسطین کے استقامتی محاذ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوجائیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button