اہم ترین خبریںپاکستان

رمضان المبارک کا تقدس بھی پامال ،کالعدم سپاہ صحابہ کے امام مسجد نے حافظ قرآن کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مولوی محمد ریاض کا تعلق کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی سےہےاور اس کے گہرے سیاسی تعلقات بھی ہیں

شیعیت نیوز: رمضان المبارک کا تقدس بھی پامال ،کالعدم سپاہ صحابہ کے امام مسجد نے حافظ قرآن لڑکے کو نشہ آور کھانا کھاکرزیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ متاثرہ حافظ قرآن لڑکاسفاک مولوی کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانے پہنچ گیا، پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گاؤںسوہال کوٹلہ کے رہائشی ایک حافظ قرآن لڑکے نے تھانہ شاہین چوک گجرات میں درخواست جمع کروائی ہے کہ اس کے ساتھ امام جامع مسجد براق محلہ خالدہ آباد گجرات مولوی محمد ریاض نے اسے تراویح کے مصلے کیلئے بلایا اور بہانے کے مجھے رات وہیں روک لیا اور کھانے میں نشہ آور ادویات ملائی ۔

صبح آٹھ بجے کے قریب مجھے ہوش آیا تو مولوی ریاض میرے ساتھ جنسی زیادتی کررہا تھا، میں نے روکنے کی کوشش کی تو اس نے مجھے ڈرایا دھمکایااور ظالمانہ تشدد کیااور جان سے مارنے کی دھمکی دی ، مجھے مکمل ہوش آیا تو مجھے پتہ چلا کہ رات کھانےمیں مولوی نے مجھےکوئی نشہ آور چیز کھلائی تھی جس کی وجہ سے مجھے گہری نیند سوگیا ، رات بھر مولوی ریاض میرے ساتھ جنسی زیادتی کرتا رہا، مسمی مولوی ریاض نے میرے سخت زیادتی کی ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کا مشترکہ اجلاس، یوم القدس کو شایان شان انداز میں منعقد کرنے کا فیصلہ

متاثرہ لڑکے نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کے ساتھ انصاف کیا جائے اور ملزم کے خلاف فوری سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ پولیس حکام نے درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئےتعزیرات پاکستان کی دفعہ 377 کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مولوی محمد ریاض کا تعلق کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی سےہےاور اس کے گہرے سیاسی تعلقات بھی ہیں، واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی تکفیری وہابی مولوی مدارس اور مساجد میں معصوم طلباء کے ساتھ جنسی درندگی کا کھیل کھیلتے رہے ہیں، افسوس ان بے غیرت قسم کے لوگوںکو قانون نافذ کرنے والے ادارے نشان عبرت بنانے سے قاصر نظر آتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button