مشرق وسطی

عرب امارات نے اسرائیلی صدر کی کہنے پر سزا موت پانے والی صیہونی خاتون کو آزاد کر دیا

شیعیت نیوز: صیہونی ریاست کے صدر اسحاق ھرتزوگ نے متحدہ عرب امارات کے حاکم محمد بن زاید کو اس صیہونی خاتون کو معاف کرنے کی درخواست دی تھی جسے متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر بن زاید نے اس صیہونی خاتون کو آزاد کرنے کا حکم دے دیا جسے آدھا کلو کوکین پکڑے جانے پر پہلے موت کی سزا سنائی گئی تھی جسے بعد میں عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک جیسے برکتوں بھرے مہینے میں شدید مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، علامہ سید احمد اقبال رضوی

رپورٹ کے مطابق صیہونی صدر کے کہنے پر خیر سگالی اور ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے اس صیہونی خاتون کی سزا کو معاف کر دیا ہے اور اسے صیہونی ریاست روانہ کر دیا ہے۔

صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ ھرتزوگ نے اس معاملے میں بن زاید کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی فورسز نے حیفا کی رہنے والی عرب نژاد صیہونی خاتون کے اپارٹمنٹ سے کافی زیادہ مقدار میں کوکین پکڑی تھی اور اسی وجہ سے اسے اسی سال موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گرد بے لگام، ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، علامہ جہانزیب جعفری

یاد رہے کہ صہپونی ریاست اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ستمبر 2020ء میں تعلقات کی بحالی کے بعد صیہونیوں کی ایک بہت بڑی تعداد سیاحت اور دوسرے مقاصد کی غرض سے متحدہ عرب امارات آتی ہےاور ان میں سے پہلے بھی بہت سے افراد منشیات کے جرائم میں پکڑے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button