دنیا

پائلٹوں کی بغاوت، نیتن یاہو کا دورہ لندن تاخیر کا شکار

شیعیت نیوز: ایک برطانوی اخبار نے خبر دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو اپنا لندن کا دورہ ایک دن کے لیے ملتوی کرنا پڑا کیونکہ پائلٹوں نے ان کے طیارے کو اڑانے سے انکار کر دیا تھا۔

غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے تجویز کردہ متنازعہ عدالتی اصلاحات بل کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے مظاہروں کے بعد ایک برطانوی اخبار نے ایک ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو اپنا لندن کا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔ اس کی وجہ کئی پائلٹوں کا انہیں لے جانے والے طیارے کو اڑانے سے انکار تھا۔

اسپوتنک کے مطابق اخبار نے مزید لکھا کہ پائلٹوں کے انکار کا تعلق نیتن یاہو کے عدالتی نظام میں تبدیلیوں کے منصوبے سے ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ

فلسطین میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو گزشتہ شیڈول سے ایک دن تاخیر سے یعنی آج جمعے کی صبح انگلینڈ کے لیے روانہ ہوئے۔

کئی ہفتوں سے صیہونی آباد کار مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس میں پرتشدد مظاہرے، برطانوی بادشاہ کا پیرس کا دورہ منسوخ

دوسری جانب صیہونی اخبار ہارٹص نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج ایسی جگہ پہنچ گئی ہے جہاں سے اس کی واپسی ناممکن ہے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹص نے صیہونی حکومت کی فضائیہ میں پیدا ہونے والے بحران کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ فوج کی صورت حال ’’نان ریٹرننگ پوائنٹ‘‘ جیسی ہو جائے گی۔

صیہونی اخبار ہارٹص نے اطلاع دی ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں غاصب حکومت کی فوج کی ریزرو فورسز کی صورت حال ’’نان ریٹرننگ پوائنٹ‘‘ جیسی ہو سکتی ہے۔

المیادین چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، ہارٹص نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ محکمہ انٹیلی جنس میں تقریباً 650 اسپیشل آپریشن یونٹس اور سائبر

اٹیک یونٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 19 مارچ سے اپنے احتجاجی اقدامات کو تیز کریں گے۔

ہارٹص کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج کی طرف سے آنے والے دنوں میں ریزرو فورسز میں عدم شمولیت اور کام نہ کرنے کی دھمکی اور اگر عدالتی اصلاحات کا منصوبہ منظور ہو جاتا ہے تو یہ اب کوئی نظریہ نہیں بلکہ عملی اقدام ہوگا۔

صیہونی اخبار نے صہیونی فوج کے جوائنٹ اسٹاف میں مستقبل میں ہونے والی تبدیلیوں کے حقیقی خوف کی طرف اشارہ کیا اور انہیں آفٹر شاکس قرار دیا جوریزرو فورسز سمیت دیگر فوج کے شعبوں میں بھی آ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button