کیور پاکستان ویلفیئر کے تحت کراچی میں افطار دسترخوان جاری

24 مارچ, 2023 17:45

شیعیت نیوز: ماہ مبارک رمضان میں شہر کراچی کی سڑکوں پر روزے داروں کیلئے بڑے پیمانے پر سحری و افطار کے اہتمام کی روایت پر پھر سے عملدرآمد جاری ہے، روزانہ کی بنیاد پر کراچی کی مختلف شاہراہوں و سڑکوں پر سحری و افطار کروانے کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا جاتا ہے۔ ماہ مبارک رمضان میں مسلمان رحمتیں، برکتیں اور نیکیاں سمیٹنے کیلئے جہاں عبادتوں میں مصروف ہیں، وہیں کئی افراد روزے داروں کو سحری و افطار کروا کر ثواب حاصل کرنے میں پیش پیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیدہ کائنات فاطمتہ الزہراؑ کائنات کی عظیم المرتبت ہستی ہیں، ڈاکٹر محمد طاہر القادری

سحری و افطار کا اہتمام بلاتفریق رنگ و نسل، مکتب و مسلک کیا جاتا ہے۔ کیور پاکستان ویلفیئر کی جانب سے بھی کراچی کے شہریوں کیلئے افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جوہر موڑ گلستان جوہر پر لگائے گئے افطار دسترخوان میں افطار کے وقت گھر نہ پہنچنے والے شہریوں اور مسافروں کو ان کی عزت نفس کا پورا پورا خیال رکھتے ہوئے روزہ افطار کرایا جاتا ہے۔

11:43 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top