ایم ڈبلیوایم سندھ کے صدر علامہ باقرعباس زیدی کی علامہ ناظرعباس تقوی سے ملاقات، قید سے رہائی پر اظہارِ تہنیت
شیعیت نیوز: اسیر مکہ مکرمہ علامہ سید ناظرعباس تقوی سےمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور ڈیڑھ ماہ کی اسیری سے رہائی پر مبارکباد پیش کی۔
ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظرعباس تقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی نےایک ہی شیعہ خاندان کا 28واں فرد ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا
علامہ باقرعباس زیدی کے ہمراہ مسجد امام ہادی ؑ گلستان سوسائٹی کے نمازیوں اور اہل علاقہ کا وفد بھی شامل تھا۔ علامہ باقرعباس زیدی نے ان کی خیریت دریافت کی اور آل سعود کی ظالمانہ قید سے رہائی پر مبارکباد بھی پیش کی۔
علامہ ناظرعباس تقوی نے اس مشکل گھڑی میں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے والے اور عملی کوشش کرنے والے تمام احباب ،علمائے کرام، شخصیات اور ملی تنظیمات کا شکریہ ادا کیا۔







