کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی نےایک ہی شیعہ خاندان کا 28واں فرد ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا
شیعیت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی نےایک ہی شیعہ خاندان کا 28واں فردٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا۔ذرائع کے مطابق اسلم خان بلوچ کوتھانہ یونیورسٹی کی حدود نواب اڈا ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام پرملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے موٹر سائیکل سوار مسلح ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گونسر تحصیل پروا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی اور مدرسہ کوٹلی امام حسینؑ کے سابقہ طالب علم اسلم خان بلوچ ولد خادم حسین بلوچ کو تکفیری دہشت گردوں کو فائرنگ کرکے بےدردی سے شہید کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی کی علامہ ناظرتقوی سے ان ملاقات
اسلم خان بلوچ کو اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر اپنی بیٹی کو چھوڑنے جارہے تھے، بیٹی باپ کو خون میں لت پت تڑپتا دیکھتی رہی اور قاتل فرار ہو گئے۔
انہیں شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹرز نے کہا کہ انہیں فوری طور پر ملتان کے کسی بڑے اسپتال منتقل کیا جائے ۔ان کے قریبی عزیز انہیں ملتان منتقل کررہے تھے کہ راستے میں خون زیادہ بہہ جانے کےسبب وہ زخموں کی تاب نالاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ میں ان کی فیملی کے 2 نوجوان کوبھی ٹارگٹ کیا گیا تھا، اسلم بلوچ کی فیملی کے اب تک 28 افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو چکے ہیں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے باعث اسلم بلوچ کے خاندان کے کئی افراد پنجاب (بھکر) شفٹ ہو چکے ہیں۔







