22مارچ2016، یوم شہادت سید رضی الحسن شاہ،شناخت کے باوجود ریاست قاتل گرفتار نہ کرکسی
شیعیت نیوز: شہید سید رضی الحسن شاہ کو ہم سے بچھڑے 7 سال بیت گئے مگر شہید آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید ہے اور انشاءاللہ رہے گا۔
آج 22 مارچ کا دن ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں جشن نوروز کے سلسلے میں سیکیورٹی انتہائی سخت تھی۔ سید رضی الحسن شاہ (متولی امام بارگاہ لعل شاہ) موٹر سائیکل پر اپنے کاموں کے سلسلے میں ڈیرہ شہر کے انتہائی اہم بازار توپانوالہ میں جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کر دی
فائرنگ کرنے والے بظاہر نامعلوم تھے مگر سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کون نامعلوم افراد ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ریاستی سرپرستی میں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی گذشتہ دو دہائیوں سے شیعہ نسل کشی میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی نےایک ہی شیعہ خاندان کا 28واں فرد ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا
سید رضی الحسن کو جس مقام پر شہید کیا گیا۔ وہ انتہائی مشہور و معروف جگہ ہے۔ دن رات یہاں رش لگا رہتا ہے۔ جائے شہادت سے کچھ ہی فاصلے پر ٹریفک پولیس کے علاوہ ریگولر پولیس اہلکار بھی تعینات تھے جبکہ دوسری جانب 15 پولیس آفس اور پولیس کا ناکہ بھی تھا۔ مگر قاتل باآسانی فرار ہو گئے
آج سید رضی الحسن شاہ (متولی امام بارگاہ لعل شاہ) کو شہید ہوئے 7 سال بیت گئے۔ پالتو تربیت یافتہ قاتلوں کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود قاتل گرفتار نہ ہو سکے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مقامی پولیس مکمل طور پر ناکام، بے حس، مفلوج اور لاچار ہی نظر آئیں۔
FIR No: 07 Dated 22.03.2016 u/s 302/34 PPC/7ATA PS/CTD DIKhan







