چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مزاحمتی کارروائیاں ، تین آباد کار ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔
فلسطینی انفارمیشن سینٹر ’’معطی‘‘ نے مغربی کنارے اور القدس میں مزاحمت کی 8 کارروائیوں کی نشاندہی کی، جن میں سب سے نمایاں دو فائرنگ کی کارروائیاں، آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کرنا، تصادم کا پھیلنا۔ کل ایک یہودی آباد کار بھی ہلاک ہوگیا۔ یہ آباد کار دو ہفتے قبل زخمی ہوگیا تھا۔
پیر کو یہ اعلان کیا گیا کہ تقریباً دو ہفتے قبل تل ابیب میں، شہید القسامی المعتز باللہ خواجہ نے ’’ڈیزنگوف‘‘ پر کیے گئے فائرنگ کے حملے کے نتیجے میں زخمی اسرائیلی آباد کار ہلاک ہو گیا تھا۔
مزاحمتی کارکنوں نے ’’عنزا‘‘ گاؤں میں اور جنین میں ’’ترسلا‘‘ کی بستی کی طرف قابض اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی۔
مزاحمتی نوجوانوں نے الخلیل میں آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا، ’’گوش عتزیون‘‘ بستی میں آباد کاروں کی گاڑیوں کو پتھروں سے نشانہ بنانے کے بعد تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو بحیرہ احمر میں گھسنے نہیں دیں گے، جنرل محمد ناصر العاطفی
4 مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ مقبوضہ یروشلم کے قصبوں العیزریہ اور الطور اور طولکرم میں ’’نتزانی عوز‘‘ روڈ پران نوجوانوں نے قابض اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کو نشانہ بنانے کی اس دوسری کارروائی میں دو آباد کار معمولی زخمی ہوگئے۔
عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں نعلین میں واقع نالیح بستی کے قریب گولی لگنے کے نتیجے میں ایک آباد کار معمولی زخمی ہوا۔
اسی علاقے میں اس کی گاڑی پر پتھراؤ سے ایک دوسرا آباد کار معمولی زخمی ہوا۔
کل دوپہر کو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے علاقے حوارہ میں گاڑی پر حملے میں دو آباد کار زخمی ہوگئے۔
یہ کارروائیاں شرم الشیخ سکیورٹی میٹنگ کے موقع پر ہوئیں، جس میں فلسطینی اتھارٹی نے شرکت تھی، جس کا مقصد مغربی کنارے میں مزاحمت میں اضافے کو روکنا تھا۔