عراق

کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ ہماری سرزمین سے ایران کو نقصان پہنچائے، محمد شیاع السوڈانی

شیعیت نیوز: عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے شہدائے مقاومت شہید جنرل سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے مقاومت ایران اور عراق کی دوستی کی ایک زندہ مثال ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کا نمائندہ اور سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری ایڈمرل علی شمخانی سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم نے ایڈمرل شمخانی کے دورہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے پر مبارکباد پیش کی۔

السودانی نے مزید کہا کہ عراقی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنے ایرانی بھائیوں کی خاص طور پر مشکل وقت میں حمایت اور مدد کی قدر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی صدر بشار اسد کا اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں عرب امارات کا دورہ

محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ عراقی حکومت اپنے بنیادی قوانین اور معاہدوں کی بدولت کسی بھی فریق کو اجازت نہیں دیتی کہ وہ ایران کی سلامتی کے خلاف ہماری سرزمین سے کوئی اقدام کرے۔

محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی معاہدے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تہران اور بغداد کے سربراہان کی نظر میں عراق و ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جدا نہیں۔

السوڈانی نے دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے اور مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی میدان میں تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ تہران اور بغداد کے درمیان ایک اہم سیکورٹی معاہدے پر دستخط سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اور عراق کے حکام کی رائے ہے کہ دونوں ممالک کی سلامتی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہے۔

السوڈانی نے کہا کہ ملک کے آئین اور باہمی ذمہ داریوں کی بنیاد پر عراقی حکومت کسی بھی فریق کو ایران کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button