اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

جنین شہر میں اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں چار فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: جمعرات کی سہ پہرایک صیہونی خصوصی فورس نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین شہر میں مزاحمت کاروں کے خلاف کی گئی ٹارگٹ کلنگ کارورائی کے دوران دو مزاحمتی کمانڈروں سمیت چار فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے شہید ہونے والے 4 فلسطینیوں کی لاشیں اسپتالوں میں پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی میں 18 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین: نماز جمعہ کے اجتماع میں مردہ باد اسرائیل کے نعرے کی گونج

وزارت صحت نے بتایا گیا ہے کہ شہداء میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر 29 سالہ یوسف صالح برکات شریم، القدس بریگیڈ کے کمانڈر28 سالہ نضال امین زیدان خازم،37 سالہ شہید لوئی خلیل الزغیر اور سولہ سالہ شہید عمر محمد عوادین شامل ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کے خصوصی دستوں نے جنین شہر پر حملے کے دوران دو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا، ایک گھنٹے کے بعد جھڑپ کے دوران ایک اور نوجوان بھی مارا گیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے تین فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 18 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈ کے میزائل صیہونی حکومت کے مرکز تک پہنچ سکتے ہیں، اسماعیل ھنیہ

انہی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے کرائے کے فوجیوں نے جنین شہر کے وسط میں واقع ایک اسٹور میں محصور ہو کر انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے اسرائیلی فوج نے بہت سے معاون دستے بھیجے ہیں۔

صہیونی آرمی ریڈیو نے بھی اعلان کیا کہ جنین میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس مجرمانہ کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شہر کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button