مشرق وسطی

بحرین: نماز جمعہ کے اجتماع میں مردہ باد اسرائیل کے نعرے کی گونج

شیعیت نیوز: بحرین کے عوام نے آج جمعہ کی نماز کے دوران دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں واقع مسجد امام صادق (ع) میں اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے عوام نے نماز جمعہ میں صہیونی حکومت کے خلاف اپنی تحریکوں کے تسلسل اور اس حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مخالف کے اظہار کے لیے صہیونیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں واقع امام صادق مسجد (ع) میں آج کی نماز جمعہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ بحرینیوں نے مردہ باد اسرائیل کا نعرہ لگا کر قابضین کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی مذمت کی۔

یاد رہے کہ بحرین کے حکام نے 2020 کے اواخر میں صہیونی حکومت کے ساتھ نام نہاد ابراہیمی معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد فریقین کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈ کے میزائل صیہونی حکومت کے مرکز تک پہنچ سکتے ہیں، اسماعیل ھنیہ

دوسری جانب اردن کی وزارت خارجہ نے جنین شہر پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی اور کشیدگی میں اضافے پر انتباہ جاری کیا ہے۔

اردن نے صیہونی حکومت سے فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان سنان المجالی نے اسرائیل سے اپنی یک طرفہ مسلسل جارحیت کو بند کرنے کا مطالبہ کیا اور ان حملوں میں فلسطینی شہریوں کی حفاظت پر زور دیا۔

سنان المجالی نے جنین پر صیہونی جارحیت کی مذمت کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف لشکر کشی اور ان حملوں کو روکنے کے حوالے سے اردن کے موقف پر زور دیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے ان حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوامی غم و غصے میں اضافہ ہوگا اور امن کے لئے جاری کوششیں کمزور ہوں گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ شب قابض صیہونی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے خلاف حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور 23 افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button