مقبوضہ فلسطین

القسام بریگیڈ کے میزائل صیہونی حکومت کے مرکز تک پہنچ سکتے ہیں، اسماعیل ھنیہ

شیعیت نیوز: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے شعبہ سیاسیات کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ شب کہا کہ القسام بریگیڈ کے میزائل اسرائیل کے مرکز تک مار کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محاصرے اور جارحیت کے باوجود القسام بریگیڈ کے انجینئرز ایسے میزائل بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جو اسرائیل کے مرکز تک مار کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔ فی الحال ہم اس وقت فلسطین بالخصوص مغربی کنارے میں مسلح مقاومت میں اضافے اور نئے جہادی دور کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ مغربی کنارے میں مقاومت ایک اسٹریٹجک ہدف رکھتی ہے، جو اسرائیل کی نابودی تک جاری رہے گا۔

اسماعیل ھنیہ نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت اس وقت سخت ترین دور سے گزر رہی ہے۔ اس وقت اسرائیل میں بڑا اور بے مثال داخلی سیاسی بحران ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران اور ریاض معاہدہ ایران کےخلاف دشمنی کے منصوبے پر کاری ضرب ہے، حزب‌ الله

انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ اتفاق فلسطین کاز کے لئے ایک مثبت قدم ہے۔ ہم ہمیشہ سے ہی امت اسلامی میں اتحاد کے طالب رہے ہیں۔

حماس کے پولیٹیکل بیورو چیف نے کہا کہ ہم فلسطینی گروہوں کے درمیان صلح پر مبنی الجزائر معاہدے اور اعلامیے کے پابند ہیں۔

انہوں نے الجزائر کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ملک بین الاقوامی سطح پر فلسطینی عوام کے دفاع کی محکم آواز ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے اختتام پر کہا الجزائر فلسطینی گروہوں سے ڈائریکٹ رابطے میں تھا اور اس نے ہمیشہ فرنٹ پر آکر اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی مخالفت کی۔

واضح رہے کہ اس وقت مقبوضہ سرزمین بالخصوص مغربی کنارے کی صورت حال خاصی تشویشناک ہے۔ فلسطینی مزاحمت کار ہر ممکن وسیلے سے صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب دیتے رہتے ہیں۔ جس سے غاصب صیہونیوں کے لئے حالات خاصے پریشان کن دکھائی دیتے ہیں۔

اس سے قبل صیہونی فورسز صرف غزہ میں فلسطینیوں سے برسر پیکار تھیں، لیکن مغربی کنارے میں فلسطینی جوانوں کے مسلح ہونے کے بعد یہ علاقہ بھی بزدل صیہونیوں کے لئے غیر محفوظ ہوچکا ہے اور غاصب صیہونیوں سے ان کی نیند چھین چکا پے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button