لبنان

تہران اور ریاض معاہدہ ایران کےخلاف دشمنی کے منصوبے پر کاری ضرب ہے، حزب‌ الله

شیعیت نیوز: لبنان کی سیاسی اور مقاومتی تحریک حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ تہران اور ریاض معاہدہ خطے کے ممالک میں تعاون کے لئے امید کی کرن اور ایرانو فوبیا پر کاری ضرب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور ایران کے معاملے میں اس ہونے والے معاہدے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ معاہدہ خطے کے ممالک کے تعاون، اقتصادی ترقی اور استحکام کے لئے امید کی کرن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عوام پاکستان کو مہنگائی اور غربت کا پیکیج دینے والوں کا محاسبہ کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں، علامہ مبشر حسن

انہوں نے اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  تہران اور ریاض معاہدہ اُس معاندانہ منصوبے پر مہلک ضرب ہے، جو اسرائیل نے امریکہ کی مدد سے ایران کے خلاف شروع کیا تھا۔

دشمن چاہتا تھا کہ علاقائی ممالک بالخصوص خلیج فارس کے ممالک کو اپنے ساتھ ملا کر اسرائیل کی بجائے ایران کو ان کا اصلی دشمن ظاہر کرے۔ لیکن اس معاہدے کے بعد پہلے کی طرح اسرائیل، عالم اسلام اور خطے کے دشمن کے طور پر باقی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہم ساری دنیا کو اسرائیل کے خلاف متحرک کریں گے۔ ہم ہر باضمیر شخص سے کہہ رہے ہیں کہ یہ صیہونی حکومت انسانیت اور بشریت کے لئے خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button