مقبوضہ فلسطین

یہودی آباد کاروں کےفلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر حملے

شیعیت نیوز: بُدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ اور سلفیت میں یہودی آباد کاروں نے شہریوں اور ان کی املاک پر حملہ کیے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ رام اللہ کے مشرق میں واقع کوکب الصباح بستی کے آباد کاروں نے صادق فراخنہ اور ان کے خاندان کے املاک پر حملہ کیا اور 30 مویشی اور ایک گدھا چرا لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چھ آباد کاروں نے فراخنہ کی املاک اور گودام پر حملہ کیا، اسے اور اس کے خاندان کو مارا پیٹا اور 30 بھیڑیں اور گدھا چرا لیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے آباد کاروں کے حملے کے بعد رام اللہ کے مشرق میں دیر جریر گاؤں کے قریب واقع فراخنہ کیمپ پر دھاوا بول دیا اور جانے سے قبل ان پر حملہ کیا۔

علاوہ ازیں بدھ کو سلفیت کے مغرب میں واقع قصبہ قراوہ بنی حسان کے دو نوجوانوں پر آباد کاروں نے حملہ کیا۔

مقامی ذرائع نے ’’وفا‘‘ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ آباد کاروں نے دو نوجوانوں علی محمود عاصی اور محمد احمد عاصی پر حملہ کیا اور انہیں قصبے کے مغربی جانب بیر ابو عمار کے علاقے میں مارا پیٹا، جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں صیہونی پالیسیوں کا اختتام اور مقاومت کا آغاز ہوچکا ہے، مروان عیسیٰ

دوسری جانب کل بدھ کو اسرائیلی قابض فوج نے یروشلم کی ٹیچر اور مرابطہ خدیجہ خواص کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے خویص کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ باب الاسباط سے گذر رہی تھی۔ اسے معائنے کے لیے ’’القشلہ‘‘ حراستی مرکزمنتقل کر دیا۔

کل منگل کو یروشلم کی خدیجہ خویص نے مسجد اقصیٰ کے ساتھ تعلق مضبوط بنانے اور قبلہ اول کی مرمت کے ساتھ قابض صہیونی ریاست کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

خویص نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں مسجد الاقصیٰ کو خالی کرنے کا خیال بھی نہیں آنا چاہیے، تاکہ قابض اپنے منصوبوں کو کامیاب نہ کر سکے اور خطے کے حالات سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

اس نے کہا کہ ہمیں الاقصیٰ کو بنانا ہے اور ہر حال میں اس میں رہنا ہے، چاہے وہ کتنے ہی سخت کیوں نہ ہوں اور چاہے ہم کسی بھی حالات سے گزریں مگرہم قبلہ اول کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

سنہ2011ء سےخدیجہ خویص کو مسجد اقصیٰ سے مہینوں تک بے دخل کرنے کی پالیسی کا سامنا رہا۔ مجموعی طور پرانہیں آٹھ سال تک قبلہ اول سے دور رکھا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button