مقبوضہ فلسطین

صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی حمزه العیص الحروب کی شہادت

شیعیت نیوز: منگل کے روز فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ ایک ماہ قبل صیہونی آباکاروں کے حملے میں زخمی ہونے والا فلسطینی جوان حمزه العیص الحروب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

اس فلسطینی جوان پر دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں بئر السبع کے علاقے میں صیہونی دہشت گردوں نے چاقو سے حملہ کر دیا تھا۔

اس حوالے سے فلسطین کے شھاب میڈیا نے اطلاع دی کہ ایک ماہ قبل صیہونی آبادکاروں کے حملے میں زخمی ہونے والا فلسطینی شہری حمزه العیص الحروب شہید ہوگیا ہے۔

اس فلسطینی جوان پر ایک ماہ قبل بئر السبع کے بازار میں چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ صیہونی انتہاء پسند کابینہ کے تشدد آمیز اقدامات کے بعد حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے بالخصوص جنین اور نابلس میں صیہونی فوج و آبادکاروں سے فلسطینی مقاومت کے تصادم میں اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت مقبوضہ سرزمین بالخصوص مغربی کنارے کے حالات یکسر تبدیل ہوچکے ہیں۔ فلسطینی مجاہدین ہر ممکن وسیلے سے صیہونی جرائم کا جواب دیتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والا فلسطینی راشد دراغمہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار

اس امر نے غاصب صیہونیوں کے لئے نئی تشویشناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔

اس سے پہلے صیہونی صرف مقبوضہ سرزمین کے جنوب میں غزہ میں فلسطینیوں سے متصادم تھے۔ لیکن اب فلسطینی نوجوانوں کے مسلح ہونے کی وجہ سے مغربی کنارہ بزدل صیہونی دشمن کی کمین گاہ میں تبدیل ہوچکا ہے۔

اس امر نے صیہونیوں سے ان کی راتوں کی نیند کو چھین لیا ہے۔

دوسری جانب غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر دوبارہ حملے کیے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے منگل کی شب مشرقی نابلس میں واقع کفر قدوم اور مشرقی بیت الحم کے گاؤں حرملہ پر حملہ اور متعدد گھروں کی تلاشی لی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے جنین میں ایک چیک پوسٹ کے قریب سے گزرنے والے تین فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اریحا شہر میں واقع عین السلطان کیمپ میں غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔

غاصب صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ اہداف کی تکمیل کے لیے آئے دن فلسطینی علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں جس کے دوران متعدد فلسطینی شہری شہید یا زخمی ہوجاتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button