اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور میں نہتے عوام اور سیاسی کارکنان پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہا کہ بہیمانہ تشدد سے نگران حکومت اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کھو چکی ہے۔ملکی عدالتوں کو عوام پر جاری تشدد اور حکومتی جبر و نا روا سلوک کا نوٹس لینا چاہیے

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے زمان پارک لاہور میں نہتےسیاسی کارکنان کے خلاف پولیس کردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

میڈیا کوجاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے زمان پارک میں نہتے عوام پر کسی قسم کا ایڈونچر کرنے سے باز رہے۔خالی ہاتھ کارکنان پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال باعث شرم و افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاعراہل بیتؑ شہید محسن نقوی قتل کیس، ریکارڈ گم کرنیوالے افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ بہیمانہ تشدد سے نگران حکومت اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کھو چکی ہے۔ملکی عدالتوں کو عوام پر جاری تشدد اور حکومتی جبر و نا روا سلوک کا نوٹس لینا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف حکومتی مشینری کا بے تحاشا استعمال تعصب پر مبنی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button