جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر علی عباسی کی کراچی کی سالانہ تقریب میں شرکت
شیعیت نیوز: جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیراہتمام پندرہویں سالانہ قرآن و حدیث مقابلوں کی اختتامی تقریب مدرسہ امام خمینی ؒ گلستان جوہر کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ ڈاکٹر علی عباسی نیز سندھ اور بلوچستان کے علمائے کرام طلبہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں وفاق المدارس شیعہ کے سربراہ علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن زمان پارک میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرانے کو تیار، پولیس اور کارکنان آمنے سامنے
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام قرآن و حدیث کے اس مقابلے میں تقریباً چار ہزار طلبہ اور نوجوان شریک تھے۔ اس تقریب میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلبہ اور نوجوانوں کو اعزازی شیلڈز عطاء کی گئیں۔ اس سے قبل بھی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان میں مختلف عناوین پر مقابلے کرواتا رہا ہے۔







