اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مسلم لیگ ن زمان پارک میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرانے کو تیار، پولیس اور کارکنان آمنے سامنے

پولیس نے زمان پارک کا گھیراو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔ کارکنان کے پتھراو پر پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں

شیعیت نیوز:مسلم لیگ ن زمان پارک میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرانے کو تیار، پولیس اور کارکنان آمنے سامنے، لاہور میں زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔ پولیس افسران میں اسلام آباد پولیس اور لاہور پولیس کے افسران شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق وہ عدالتی احکامات کی تعمیل کروانے آئے ہیں جبکہ پولیس ہی میگا فون پر اعلان کر رہی تھی کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں متنازعہ بل منظورکرکے ملک دشمن ملک میں مسلکی تقسیم کو ہوا دے کر امن عامہ کو پھر سے تہہ و بالا کرنے کے درپے ہیں،علامہ سید احمد اقبال رضوی

اس موقع پر لاٹھی بردار کارکنوں کی بھی بڑی تعداد عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے۔ جنہیں ہٹانے کیلئے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا ہے۔ کارکنوں کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراو کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس بکتر بند گاڑیوں کیساتھ زمان پارک کے باہر موجود ہے۔ پولیس نے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ تصادم میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جبکہ متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دفتر خارجہ کا ایران ا ور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ کا خیر مقدم

پولیس نے زمان پارک کا گھیراو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔ کارکنان کے پتھراو پر پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں، ڈنڈا بردار کارکنان پولیس کیخلاف مزاحمت کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جس کے سبب پولیس کی پیش قدمی سست روی کا شکار ہے۔ پولیس نے زمان پارک کے گرد کارکنان کے کیمپس اُکھاڑنے شروع کر دیئے ہیں۔ پولیس کی شیلڈز سے محفوظ دستے لائن اپ کئے آگے بڑھ رہے ہیں، جو عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے۔ اس وقت پولیس کے دستے عمران خان کی رہائشگاہ کے گیٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button