اہم ترین خبریںپاکستان

موجودہ امپورٹڈ حکومت نے سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر بھی ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں،ناصر شیرازی

بول نیوز کی انتظامیہ نے رجیم چینج کے اس مکروہ آپریشن کے خلاف صدائے حق بلند کی اور آج تک ان ظالم حکمرانوں کے مقابل حق وسچ کا پرچم بلند کیئے ڈٹے ہوئے ہیں

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت نے سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر بھی ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں، ان نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے اپنے ظالمانہ اقدامات میں آمرحکمرانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، پہلے ارشد شریف جیسے محب وطن اور اس مٹی کے وفادار بیٹے پر اسی کی مادر وطن کی زمین تنگ کی گئی اور اسے دیارغیر جانے پر مجبور کیا گیا اور پھر بزدلوں نے اسے وہاں گھیر کر مارڈالا،اب ان کا اگلا ہدف بول ٹی وی کے کو چیئرمین شعیب شیخ ہیں، بول نیوز کی انتظامیہ نے رجیم چینج کے اس مکروہ آپریشن کے خلاف صدائے حق بلند کی اور آج تک ان ظالم حکمرانوں کے مقابل حق وسچ کا پرچم بلند کیئے ڈٹے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی دنیا کی تمام انصاف پسند قوموں سے مشترکہ کوششیں کرنے کی اپیل

انہوں نے مزید کہاکہ  بول ٹی وی کو صرف اور صرف وطن سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے، ہم آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتے ہیں، آزاد صحافت کا گلا دبایا جانا قومی سلامتی اور استحکام کے خلاف سنگین اقدام ہے، بول نیوز کے مالک کو فوری رہا کیا جائے،ہم معاشرتی ترقی اس ظلم کےخلاف بول ٹی وی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button