اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی دنیا کی تمام انصاف پسند قوموں سے مشترکہ کوششیں کرنے کی اپیل

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے تمام انصاف پسند قوموں پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے سے واقفیت حاصل کریں اور اپنی کوششوں کو یکجا کریں۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے رہبر معظم انقلاب کے دفتر کی آفیشل ویب سائٹ سے نقل کیا ہے کہ وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں کتاب ’’سیل نمبر 14‘‘ کے ہسپانوی ترجمے کی باضابطہ رونمائی کی تقریب میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا دنیا کے تمام ہسپانوی بولنے والوں کے نام پیغام شائع کیا گیا۔

خیال رہے کہ کتاب سیل نمبر 14 (ہسپانوی میں Celda n.º 14 ) رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی پہلوی حکومت کے خلاف جد و جہد کے دوران جیل اور جلاوطنی میں گزارے گئے ایام کی مزاحمت کی یادوں پر مشتمل ہے۔

رہبر معظم کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

خدا کے نام سے جو مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔

اگر میں اس کتاب (سیل نمبر 14) کے ذریعہ آپ ہسپانوی بولنے والے لوگوں کے ساتھ گفتگو کرنے میں کامیاب رہا ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ یہ میری زندگی کے ایک چھوٹے سے حصے پر محیط ہے۔ یہ بہت اچھا ہے اگر ہم سب، آپ اور تمام انصاف پسند قومیں ایک دوسرے سے زیادہ مانوس ہونے اور اپنی کوششوں کو یکجا کرنے کے قابل ہو جائیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ترقی و کامیابی عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیریت کے خلاف توانا آواز جھنگ سے شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی میں شامل

دوسری جانب قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے قیام میں نئی پیشرفت پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بات شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے جمعہ کے روز ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

امیرعبداللہیان نے اپنے خیالات کے تبادلے سے قبل قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو اس عہدے پر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

قطر کے اعلیٰ عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ ایران کی عالمی طاقتوں کے ساتھ پابندیاں ہٹانے کے لیے جوہری مذاکرات، جس کے دوران ایران اور امریکہ نے قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے، ایک جیت کا معاہدہ ہوگا۔

ایرانی وزير خارجہ نے بھی امید ظاہر کی کہ ان مذاکرات میں دوسرے فریق حقیقت پسندانہ انداز میں کام کریں گے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایران اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے قیام میں نئی پیشرفت پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button