تکفیریت کے خلاف توانا آواز جھنگ سے شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی میں شامل

11 مارچ, 2023 15:07

شیعیت نیوز:تکفیریت کے خلاف توانا آواز جھنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بلند و بالا دعوؤں اور وعدوں کے باوجود ابھی تک سیلاب متاثرہ مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں کچھ نہیں کیا، علامہ مقصود ڈومکی

سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک اور منشور کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔

عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر فواد چوہدری ، عامر محمودکیانی ودیگر بھی موجود تھے ۔

8:15 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top