دنیا

اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر انتونیو گوتیرس کی نکتہ چینی

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اسلاموفوبیا کے عالمی دن کی مناسبت اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف شکلوں اور بہانوں سے اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تقریباً 2 ارب مسلمانوں کی آبادی ہے جنہیں صرف اور صرف ان کے اعتقادات کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک روا رکھے جانے کا عمل ہمیں کمزور بنا دیتا ہے اس لئے ہم سب کیلئے ضروری ہے کہ امتیازی سلوک کے خلاف آواز بلند کریں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کی پیش کردہ تجویز پر ایک قرارداد پاس کر کے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی جانب سے تہران-ریاض مذاکرات کی میزبانی کرنے پر عراقی حکومت قدردانی

دوسری جانب شمالی کوریا کے لیڈر نے فوج کو جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم جاری کردیا۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون نے فوج کو حکم دیا ہے کہ ایک حقیقی جنگ کی تیاری کے حساب سے مزید فوجی مشقوں کا اہتمام کرے ۔ انہوں نے یہ حکم گذشتہ روز ختم ہونے والی مشقوں کے بعد دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، کم جونگ اون نے اعلان کیا ہے کہ فوج کے حملہ آور یونٹ دو اسٹریٹیجک کارروائیوں کے لئے تیار ہوجائیں ۔ اس حکم کے مطابق، پہلی کارروائی کے تحت جنگ کو روکنے کی کوشش کی مشقیں کی جائیں گی اور دوسرے مرحلے میں محاذ پر قابو کرنے کی غرض سے ضروری فوجی مشقیں انجام دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کو بحیرہ اصفر کی جانب ایک شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جسے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان آئندہ ہفتے ہونے والی مشقوں کے لئے ایک کھلا پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

سیول اور واشنگٹن کی مشترکہ فوجی مشقیں پیر سے شروع ہوں گی اور دس روز تک جاری رہیں گی جس کے نتائج کی جانب سے پیونگ یانگ پہلے ہی خبردار کرچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button