عراق

ایران کی جانب سے تہران-ریاض مذاکرات کی میزبانی کرنے پر عراقی حکومت قدردانی

شیعیت نیوز: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی شمخانی نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کو فون کیا اور بغداد کی میزبانی میں تہران-ریاض کے درمیان پانچ دورہ مذاکرات کے انعقاد کا خیر مقدم کیا۔

جمعے کے روز علی شمخانی نے اس فون کال میں ایران و سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے اعلان سے قبل، تہران-ریاض حالات سازگار کرنے پر بغداد کی کوششوں کو قیمتی قرار دیا۔

دوسری جانب عراق کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک تبادلہ خیال کرتے ہوئے تہران-ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی نئی سیریز شروع ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

جمعے کی سہ پہر ایران و عراق کے وزرائے خارجہ بالترتیب حسین امیر عبداللہیان اور فواد حسین نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سلامتی کے موضوعات پر بات چیت کے حوالے سے عراقی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں پر بہت جلد ایک اور کاری ضرب لگائیں گے، مزاحمتی گروہ عرین الاسود

عراق کے وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو میں تہران-ریاض کے مابین معاہدے کی کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ اس سلسلے میں عراقی حکومت جلد ہی ایک بیان جاری کرے گی۔

اس ٹیلیفونک رابطے میں دونوں فریقین نے جرمنی کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ عراق پر بات چیت کی۔ حسین امیر عبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور جرمنی کے مابین وسیع اور تاریخی روابط تقاضا کرتے ہیں کہ بات چیت اور تعاون، جذباتی رویوں اور مشترکہ مفادات سے تصادم کی جگہ لے لیں۔

دونوں رہنماوں نے ایران اور جرمنی کے درمیان تعلقات پر حقیقت پسندانہ نقطہ نظر اپنانے پر زور دیا۔

گذشتہ مہینے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ بیجنگ کے بعد علی شمخانی نے چھ مارچ کو صدر کے معاہدوں کی پیروی کے مقصد سے تہران-ریاض تنازعات کے حل کے لئے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ چین میں مذاکرات شروع کئے۔

ان مذاکرات کے اختتام پر دس مارچ کو ایک سہ فریقی بیان جاری کیا گیا، جس میں رہبر معظم کے نمائندے اور سربراہ قومی سلامتی علی شمخانی، سعودی عرب کی سلامتی کے مشیر اور وزراء کی شوریٰ کے رکن ’’مساعد بن‌ محمد العیبان‘‘ اور چین کی کیمونسٹ پارٹی کی پولیٹیکل کونسل کے رکن، فارن افئیرز کے سربراہ اور عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے رکن ’’وانگ وائ‘‘ نے دستخط کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button